

Loading content...
ایک دن میں نے ایک دوست کو خط لکھنا چاہا، میں نے لیٹر پیڈ لیا، قلم لیا، اور خط تحریر کیا جب خط لکھ چکا تو میں نے ایک لفافہ لیا اس پر اپنے دوست کا پتہ لکھا اور خط ارسال کر دیا… اسی لئے جب بھی ارسال کا لفظ سامنے آتا ہے ذہن میں خط کا تصور ابھرتا ہے ارسال کو سمجھنا ہو تو خط کے مختلف مراحل پر غور کریں جب کوئی شخص کسی کو خط لکھتا ہے تو سب سے پہلے اس کا مفہوم اس کے علم میں آتا ہے پھر وہ مفہوم الفاظ و حروف کا لباس پہنتا ہے پھر وہ ایک مربوط عبارت کی شکل اختیار کرتا ہے اور پھر کاغذی پیرہن اوڑھ کر لفافے کی قبا میں چھپ جاتا ہے لیکن پھر بھی ارسال کی نوبت نہیں آتی ایک مخصوس وقت تک وہ لکھنے والے کے پاس رہتا ہے اور جب ارسال کیا جاتا ہے تو کئی مراحل سے گزر کر جس کی طرف لکھا جائے پہنچتا ہے خط کا بند لفافہ دماغ سے نکل کر مکتوب اِلٰہیہ تک نہیں پہنچ جاتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار