

Loading content...
معظمہ کونین صلوات اللہ علیھا جناب فضہ پاک صلوات اللہ علیھا کو نوازنے کیلئے چکی چلانے کا حکم عطا فرماتی ہیں، یہ پاک کنیز سلام اللہ علیھا جانتی ہیں کہ یہ حکم اس لئے نہیں ہے کہ کھانے کیلئے انہیں آٹے کی ضرورت ہے کیونکہ ضروت پڑے تو یہ کنیز سلام اللہ علیھا بھی جنت سے کھانے منگوا لیتی ہیںوہ جانتی ہیں اگر انہیں واقعی کھانے کی ضرورت ہوتی تو جنت تو ان کیلئے کھانے بھیجنے کیلئے ہمیشہ مشتاق رہتی ہے اس لئے وہ اس پر کوئی اعتراض وارد کرنے کی بجائے چکی چلانا شروع فرما دیتی ہیںسب کچھ سمجھتے ہوئے آٹا پیس رہی ہیں، یہ آٹا پیس رہی ہوتی ہیں کہ اچانک جناب جبریل علیہ السلام آجاتے ہیں وہ جناب فضہ سلام اللہ علیھا کو آٹا پیستا دیکھ کر مسکراتے ہیں تو جناب پاک کنیز سلام اللہ علیھا انہیں فرماتی ہیں ارے بھائی تو کیوں ہنس رہا ہے چلو ادھر آؤ وہ آجاتے ہیں تو یہ انہیں چکی چلانے پر لگا دیتی ہیں … اب یہ جناب ہیں جو گھنٹوں چکی چلاتے ہیں اور پانچ دس کلو آٹا پیس لیتے ہیں پھر یہ پاک کنیز سلام اللہ علیھا آ کر انہیں واپس جانے کی اجازت دیتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار