

Loading content...
فوراً نماز خوف کی صف موزوں ہوتی ہے ادھر دشمن کی طرف سے تیروں کی بارش ہوجاتی ہے، جناب ابو تمامہ صیداوی فوراً نماز چھوڑ کر امام علیہ الصلوات والسلام کے سامنے سینہ سپر ہو جاتے ہیں تاکہ کوئی تیر ہمارے امام علیہ الصلوات والسلام کو زخمی نہ کرے وہ ہر آتے ہوئے تیر کو اپنے جسم پر وصول کرتے ہیں اور آتے ہوئے تیروں کے سامنے بڑھ بڑھ کر سینہ پیش کرتے ہیں اور آخری تیر لگتا ہے تو جناب سعید کو بلاتے ہیں کہ نماز چھوڑو اور اپنے آقا کی حفاظت کرو یہ فرما کر وہ گرجاتے ہیں مگر فوراً جناب سعید آجاتے ہیں اور وہ اسی طرح اپنے امام علیہ الصلوات والسلام کی حفاظت کرتے ہیں اس طرح یہ دونوں جوان اعلیٰ علیین کے اعلیٰ ترین مقام کو پالیتے ہیں،اگر یہ وہاں یہ سوچتے کہ یہ امام علیہ الصلوات والسلام تو اللہ کا نور ہیں اور انہیں تو کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اس لئے نعوذ باللہ ہمیں اپنی جانیں گنوانے کی کیا ضرورت ہے تو اس طرح نقصان کس کا تھا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار