

Loading content...
انہی کے دور میں سید الشعرا جناب اسماعیل حمیری تھے جو یمنی قبیلے حمیر سے تعلق رکھتے تھے ان کی آپس میں شاعرانہ نوک جھونک لگی رہتی تھی ایک دن جناب اسماعیل حمیری اور جناب خلیعی میں یہ بات طے پائی کہ ہم دونوں امیر المومنینعلیہ الصلوات والسلام کا ایک ایک قصیدہ لکھتے ہیں اور اس کے حکم(منصف) خود امیر المومنین علیہ الصلوات والسلامکو بناتے ہیں ہم اپنے اپنے قصائد لکھ کر امام علیہ الصلوات والسلام کی ضریح مقدّس میں رکھ دیں گے آگے جو فیصلہ ہو گا وہی کریں گے انہوں نے ایسا ہی کیا اور اپنے اپنے قصائد لکھ کر روضۂ اطہر میں رکھ دئے جب صبح ہوئی دونوں نے جاکر دیکھا تو دونوں قصائد پر لکھا تھا احسنتیعنی بہت خوب … مگر جناب اسماعیل کے قصیدے پر روپہلی رنگ کے حروف میں احسنت لکھا ہوا تھا اور جناب خلیعی کے قصیدے پر سنہری حروف میں لکھا ہوا تھا …احسنت
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار