

Loading content...
انہوں نے والدہ کے حکم کی تعمیل کی اور زائرین کے راستے پر جاکر بیٹھ گئے تاکہ کوئی قافلہ آئے اور یہ اسے غارت کریں انہوں نے کافی دیر انتظار کیا مگر کوئی قافلہ نہ آیا، انہوں نے سوچا کہ چلو میں ذرا کمر سیدھی کرلوں تھوڑی دیر آرام کرلوں جب قافلہ آئے گا تو ان کی آوازوں سے ویسے بھی آنکھ کھل جائے گی اور میں انہیں لوٹ لوں گا، جب یہ سوئے تو سوتے ہی رہ گئے اور قافلہ ان سے بے خبر گزر گیا مگر انہوں نے وہاں ایک خواب دیکھا یہ دیکھتے ہیں کہ میدان قیامت ہے سب کا حساب ہورہا ہے اور ان کی باری جب آئی تو حکم ملا کہ انہیں جہنم میں ڈال دیا جائے، مؤکلان جہنم نے انہیں زنجیروں میں جکڑا اور جاکر اوندھے منہ جہنم میں ڈال دیا مگر وہاں یہ ہوا کہ جونہی انہیں جہنم میں ڈالا گیا جہنم کی آگ بجھ گئی، فرشتوں نے آتش جہنم سے سوال کیا کہ تو کیوں خاموش ہو گئی ہے؟ تو اس نے جواب دیا کہ اس کے جسم پر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے زائرین کے قدموں کی خاک موجود ہے اس لئے اسے میں نہیں جلا سکتی، انہیں فرشتوں نے وہاں سے اٹھا لیا اور پتہ نہیں کہاں جاکر انہیں غسل دیا اور جسم سے ساری خاک صاف کر کے پھر انہیں جہنم میں ڈال دیا لیکن پھر بھی وہی کچھ ہوا یعنی انہیں جہنم کی آگ نے نہ جلایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار