

Loading content...
اسی طرح دعائے تعجیل فرج اورانتظار و گریہ و زاری بھی ظاہر کے ایمان ہی پر قائم ہیں فرض کریں یہ مان لیں کہ وہ تو اللہ کی طرح ہمیشہ سے حکومت فرما رہے ہیں اور ان کی حکومت اور راج جاری و ساری ہے تو پھر دعا و انتظار کا تصور بیکار ہوجائے گا، اور اس طرح نقصان کس کا ہو گا؟…سچ تو یہ ہے کہ اکیلے باطن پر ایمان بے عملی، بیکاری، کام چوری بن جاتا ہے اس طرح انسان تزکیات نفس اور ریاضات اور معنوی مقامات کے حصول سے محروم ہو جاتا ہے یہ سارا نظام عمل ظاہر ہی پر ایمان لانے پر منحصر ہے ورنہ انسان کیلئے اعمال خیر باقی رہتے ہی نہیں ہیں اور نہ ان کا کوئی جواز رہتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار