

Loading content...
جو شخص خاندان پاک کے مقدّس افراد علیھم الصلوات والسلام کے صرف باطن پر یقین رکھتا ہے اور ان کے ظاہر کو (نعوذ باللہ) بے سود سمجھتا ہے وہ ان کے فیوض و برکات اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی وجہ سے ملنے والی ابدی سعادتوں سے محروم ہی رہتا ہے، ان ذوات متعالیہ علیھم الصلوات والسلام نے یہ ظاہر اسی لئے پسند فرمایا ہے کہ ہماری جھولی میں ابدی سعادتیں ڈالیں اگر ہم اس ظاہر سے انکار کریں گے تو ان کا کچھ نہیں بگڑے گا خدا نہ کرے نقصان ہمارا ہی ہو گا، یہ دنیا میں تشریف لائے ظاہراً احتیاجات بشریہ کا اظہار کیا تو اس کا مقصد صرف یہ تھا کہ یہ ہمیں کچھ عطا فرمانا چاہتے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہی نہیں کہ ان کی خدمت کرنے سے کیا کچھ ہمیں ملتا ہے ورنہ یہ تو خدمت سے بے نیاز ہیں اور ان کی خدمت کیلئے ارض و سما کے ملکوت ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور ان کی خدمت کرنا اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار