

Loading content...
یہ تو ان کے بیت اطہر کے پاک افراد علیھم الصلوات والسلام کے واقعات تھے حقیقت یہ ہے کہ ایسے واقعات اس در اطہر کی کنیزوں کے بھی مشہور ہیں جیسا کہ جناب بیبی ام ایمن سلام اللہ علیھا کا ایک واقعہ ہے کہ وہ یمن سے حج کیلئے روانہ ہوئیں راستے میں سامان خودر و نوش ختم ہوگیا اور شدید گرمی میں لو چلنے لگی تو انہوں نے آسمان کی طرف نگاہ کی اور عرض کیا خالق تو کیسا میزبان ہے جس نے ہمیں اپنے گھر بلایا ہے اور جب ہم صحرا میں پھنس گئے تو سامان خورد و نوش سے بھی محروم کردیا ہے اور صورت حال یہ ہے کہ ہم نہ واپس گھر جا سکتے ہیں اور نہ تیرے گھر آ سکتے ہیں حالانکہ تو جانتا ہے کہ میں ملکۂ عالمین بی بی صلوات اللہ علیھا کی کنیز ہوں اب ان کی کنیزی کے حوالے سے تو ہی کچھ انتظام فرما
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار