

Loading content...
اسی طرح کا ایک اور واقعہ ہے کہ دوران حج امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام کو ایک شخص نے بے سرو سامانی کے عالم میں مصروف سفر پایا اور ایک منزل پر دیکھا کہ آپ نے صحرا کی ریت اٹھائی اور اپنے کاسے میں ڈالی اور اس میں پانی ملا کر نوش فرمایا تو راوی نے عرض کیا کہ آپ نے کیا نوش فرمایا ہے؟ جواباً فرمایا ہم نے ستو نوش فرمائے ہیں راوی نے عرض کیا اے فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ ہمیں بھی اس نعمت سے مستفید فرمائیں تو آپ نے اسے اس میں سے کچھ عطا فرمایا وہ راوی کہتا ہے کہ اس جیسی لذیذ چیز میں نے پہلے نہیں کھائی تھی اور اس کا اثر یہ ہوا کہ میں نے پورا سفر حج کیا اور مجھے پھر نہ بھوک لگی اور نہ پیاس محسوس ہوئی حالانکہ وہ موسم گرمی کا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار