

Loading content...
انہوں نے بارہا اپنے اصحاب سے فرمایا یا قنبرؐ اسقینی من المااے قنبرؐ اے حبیبؐ ہمیں پانی پلائیں اگر وہ عرض کرتے کہ آپ تو اللہ کا نور ہیں آپ کو پیاس ہی نہیں لگتی یا یہ عرض کرتے کہ آپ جناب موسیٰ کی طرح اپنے قریبی پتھر سے پانی نکال سکتے ہیں تو ہمیں تکلیف کیوں دیتے ہیں یا یہ کہتے کہ آپ تو پتھروں میں سے پانی کے چشمے جاری فرما سکتے ہیں اپنے دہن مبارک ہی میں چشمۂ آب جاری فرمالیںتو سوچیں اس جواب سے کس کا نقصان ہوتا؟ … وہ ذات تو واقعی بھوک اور پیاس سے بے نیاز تھی مگر وہ ایک جام پیش کرنے کے بدلے میں جو کچھ ہمیں عطا فرمانا چاہتے تھے ہم ہی اس سے محروم ہوجاتے،ان کا کیا نقصان ہوتا؟ ہم ان کے ظاہر سے فائدہ تبھی اٹھا سکتے ہیں جب ان کے باطن کے ساتھ ان کے ظاہر پر بھی ہمارا ایمان کامل ہو گا ورنہ ہم ہی محروم ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار