

Loading content...
بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ ان کی ساری حیات ظاہری رحمت کا ایک بہتا ہوا دریا نظر آتی ہے بلکہ آب حیات کا لبالب بہتا ہوا دریا لگتا ہے جو ساری دنیا کو حیات جاوید عطا فرما رہا ہو، ان کی ایک ایک خدمت کی عظمت کا اندازہ لگائیں کہ ملکوت بھی ان کی گہوارہ جنبانی کر کے استفادہ کر رہے ہیں، جنات بھی استفادہ کر رہے ہیں، حالانکہ ملکوت جانتے ہیں کہ یہ تو ازلی انوار مقدّسہ ہیں، انہیں کسی خدمت کی ضرورت نہیں ہے اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ انہوں نے یہ روپ عالمین کے استفادے کیلئے اختیار کیا ہے اس لئے انہوں نے بھی استفادہ کرنے کیلئے آکر گہوارہ جنبانی کی حتیٰ کہ سید الملائکہ جناب جبریلؐ بھی آکر اس سعادت کو حاصل کرکے فخر کرتے ہیں اور لوگوں کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ ان کے بچپن سے جنتا استفادہ کر سکتے ہو کرلو کیونکہ یہ تو آئے ہی ہمیں فائدہ پہنچانے ہیں ورنہ یہ تو انوار اِلٰہی ہیں جو نہ بچہ ہوتا ہے، نہ بوڑھا، بلکہ ہمیشہ جوان رہتا ہے بلکہ جو ان کی ذات کے قُرب میں آ جاتا ہے اس پر بھی یہ باتیں اثر انداز نہیں ہوتیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار