

Loading content...
جیسا کہ میں کئی مرتبہ بیان کرچکا ہوں کہ یہ اللہ کے ازلی انوار ہیں اور یہی عالم ممکنات میں اوّل موجود ہیں، ان سے قبل اللہ جل سبحانہ کے علاوہ کوئی نہ تھا، انہوں نے جامۂ بشری پہنا اور ایک بچہ بن کر دنیا میں ظہور فرمایا… اب آپ ان کے اس ظاہری روپ کی افادیت کا اندازہ لگائیں کہ جن آغوش ہائے عاطفت کو انہوں نے عالم طفلی میں زینت بخشی، جن جن کنیزوں نے گود میں اٹھایا، جن جن غلاموں نے پیار کیا، جن لوگوں نے گہوارہ جنبانی کی، جن گلیوں میں کھیلے، جن جن لوگوں کو بچپن کا دوست بنایا، جن گھروں کو زینت بخشی، ان سب چیزوں کو کتنی ابدی سعادتوں سے نوازا ہے، اس کا کون اندازہ کر سکتا ہے؟ یوں سمجھ لیں ان کا بچپن ایک جاری سمندر کی طرح ہے کہ جس سے لاکھوں چیزیں حیات ابدی سے سیراب ہو رہی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار