

Loading content...
اس کیلئے آپ کو ایک واقعہ یاد دلاتا ہوں آپ کے سامنے میں نے بیان کیا تھا کہ ایک جماعت شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ آقا ہمیں اپنے اسرار میں سے کچھ عطا فرمائیں آپ نے ان سے فرمایا آپ اس کے متحمل نہ ہو سکیں گے جب انہوں نے بہت اصرار کیا تو فرمایا تم اپنی جماعت میں سے ایک شخص کو منتخب کرو جو تم میں سے زیادہ برداشت کا حامل ہو اسے یہاں رہنے دو باقی باہر چلے جاؤ، انہوں نے امر کی تعمیل کی اور صحت مند نوجوان کو بارگاہ میں پیش کیا اور باقی سب لوگ باہر چلے گئے، تھوڑی دیر بعد ان سب کو یاد فرمایا جب وہ لوگ واپس آئے تو اس نوجوان کو نہ پہچان سکے کہ جسے امام علیہ الصلوات والسلام نے اپنا ایک راز بتایا تھا کیونکہ اس راز کے حصول سے قبل وہ جوان تھا جب اس پر راز کا وزن پڑا تو ضعیف ہوگیا سر اور داڑھی کے بال سفید ہوچکے تھے اور اس کی کمر جھک چکی تھی اور وہ بات جو آپ نے فرمائی تھی وہ بھی بھول چکا تھا اس پر آپ نے فرمایا تھا کہ اس میں بھی اسی کی خیر ہوئی ہے کہ اسے ہماری بات یاد نہیں رہی ورنہ یہ مر جاتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار