

Loading content...
سچ تو یہ ہے کہ ظاہری اور عملی پہلو فروعات سے تعلق رکھتا ہے اور نظری پہلو اصول دین و عقیدے سے تعلق رکھتا ہے اور جب تک اصول درست نہ ہوں عمل بیکار ہوتا ہے، جب ہم عملی پہلو کی افادیت کا جائزہ لیتے ہیں تو ماننا پڑتا ہے کہ عملی پہلو ہی جزا کو متعین کرتا ہے اور اس کا مستحق بناتا ہے، جزا چاہے مال دنیا کی شکل میں ہو یا عقبیٰ کی شکل میں، یا دعائے تعجیل کی اجابت کی شکل میں، اس کا استحقاق بنتا ہے کیونکہ دعا اور انتظار بھی ایک عمل ہی ہے اور اس کی جزا کا استحقاق ہی استجابت و قبولیت کی شکل میں ملتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار