

Loading content...
بلا تشبیہ معصومین علیھم الصلوات والسلام بھی دین مجسم ہیں اس لئے ان کے بھی دو پہلو ہیں ایک عملی اور دوسرا نظری … ان ذوات متعالیہ علیھم الصلوات والسلام کا جو عملی پہلو ہے وہ ان کا ظاہر شمار ہوتا ہے اور جو نظری پہلو ہے وہ باطن شمار ہوتا ہے اس لئے ایک متوازن نظریہ وہی ہو گا جو ان کے ظاہر اور باطن دونوں کو سامنے رکھ کر اختیار کیا جائے گا اور جب بھی ان دونوں میں سے کسی میں افراط و تفریط پیدا ہوگی نظریہ غیر متوازن ہوجائے گا اور انسان کی فکر میں اور عقیدے اور عمل میں بیلنس(Balance) نہ رہے گا اس لئے فرمایا گیا ہے کہ ان میں سے کسی ایک پر ایمان کامل ہونے کے باوجود یہ ایمان نفع بخش نہ ہو گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار