

Loading content...
جناب حسن بن مثلہ جمگرانی اعلی اللہ مقامہ سے روایت ہے انہیں امام زماننا عجل اللہ فرجہ الشریف نے یاد فرمایا( یہ ایک طویل واقعہ ہے جو اکثر کتب غیبت نے نقل کیا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے) کہ جب جناب حسن بن مثلہ اعلی اللہ مقامہ بارگاہ امام زماننا عجل اللہ فرجہ الشریفمیں حاضر ہوئے تو انہوں دیکھا کہ جہاں آج مسجد جمگران ہے اسی مقام پر ایک بہت بڑا عبقری قالین آراستہ ہے اس پر ایک مسند آراستہ ہے اس پر ایک تکیہ موزوں کیا ہوا ہے اس کے سہارے ایک تیس سال کے عین جوان شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریفتشریف فرما ہیں اور ان کے سامنے جناب خضر علیہ السلامایک کتاب اور قلم ہاتھ میں لئے کچھ لکھ رہے ہیں اور امام علیہ الصلوات والسلام خود لکھوا رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار