

Loading content...
دوستو اس حقیقت کو فراموش نہیں کرنا کہ بیت اللہ مسجد جسمانی ہے کیونکہ وہ ایک مادّی و جماداتی جسم رکھتا ہے اور انسان کا جسم بحیثیت جسم جماداتی صفات کا حامل ہے کیونکہ جمادات کی صفات ہیں طول، عرض، حجم، عُمق، جنہیں ابعاد اربعہ کہاجاتا ہے اور انسان کا جسم بھی یہی صفات رکھتا ہے اس لئے اس کے جسم کیلئے مسجود جمادی مقرر ہوا ہے مگر انسان کی روح جمادی صفات سے ماوریٰ ہے وہ امری جسم رکھتی ہے اس لئے اس کیلئے امری قبلہ مقرر ہونا لازم ہے اور ان پاک انوار کے ظاہر ابدان و جسم ہائے اطہر بظاہر بشری لباس سے ملبّس تھے مگر حقیقتاً اجسام امری تھے اس لئے قبلۂ روحی ان انوار اِلٰہیہ علیھم الصلوات والسلام کے جسم ہائے اطہر تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار