

Loading content...
اسی طرح جب اس نور انور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عالم بشریت کی ہدایت اور استفادے کیلئے جامۂ بشری زیب تن کر کے عالم شہود کو زینت بخشی تو ان کا نزول مکہ میں ہوا تو ان کے بیت اطہر کو خود بیت اللہ نے سجدہ کیا اس سجدے کے بدلے میں اسی نور کے نصف دیگر یعنی امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام نے بیت اللہ کو زینت بخشی اور جب انہوں نے ظہور فرمایا تو ظاہراً خانۂ کعبہ کو شرف بخشا اور انہی کی منزل قرار پانے کی وجہ سے وہ بت خانہ قبلۂ عالم بشریت قرار پایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار