

Loading content...
اب آپ دیکھیں اس وقت حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکا نور انور کس کی جبین مبین میں ہونا چاہئے؟ اگر پہلا مہینہ مانیں تو اس وقت ان کا یا تو ظہور ہوچکا ہو گا یا پھر کئی دن بعد ہوا ہو گااگر تیسرا مہینہ مانیں تو بھی ابرہہ کے حملے کے دوماہ بعد آپ کا ظہور پر نور ماننا ہو گا ان دونوں صورتوں میں اس وقت آپ کا نور انور دادا پاک کی جبین مبین تو کجا بابا پاک کی جبین میں بھی موجود ثابت نہیں ہوتا بلکہ اس وقت یہ نور اپنی والدہ پاک صلواة اللہ و السلام اللہ علیھا کی جبین اقدس میں ہونا ثابت ہو گا نہ کہ جناب عبد المطلب علیھم الصلوات والسلام کی جبین میں، اگر کوئی بہت زیادہ کھینچا تانی کرے بھی تو یہی ثابت کرسکے گا کہ اس وقت یہ نور انور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کی جبین میں تھا دادا پاک علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں تو کوئی کہہ بھی نہیں سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار