

Loading content...
آپ جناب ابراہیم علیہ السلام سے لے کر جناب عبد المطلب علیہ الصلوات والسلام تک کی کتب سیرت کا مطالعہ کریں جن جن ذوات علیہ السلام کی جبینوں کو اس نور نے زینت بخشی ہے وہ شخصیات جہاں جہاں سے بھی گزرتی تھیں انہیں دیکھ کر درخت سجدہ ریز ہوجاتے تھے، پہاڑ اور ان کے پتھر سجدے میں گرجاتے تھے، جس جانور کی ان پر نگاہ پڑتی تھی وہ سجدے میں گر جاتا تھا،پرندے ان کے سرہائے اقدس کے اوپر سے پرواز نہ کرتے تھے، اور آ کر ان کے روبرو سر بہ سجود ہوجاتے تھے یہ صرف اسی لئے تھا کہ اللہ نے ان کی ہر منزل کو مسجود موجودات اور قبلۂ ممکنات قرار دیا اور ان کی ہر منزل کے سجدے کو ان کیلئے سجدۂ تعظیم قرار دیا اور وہی سجدہ خالق کیلئے سجدۂ عبادتی قرار پاتا تھا بہ الفاظ دیگر ان کی تعظیم ہی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی عبادت شمار ہوجاتی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار