

Loading content...
انہوں نے جب عالم لاہوت کو زینت بخشی تو اجساد نوری و اشباح ظلّی میں ان کے نور اوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اظہار فرمایا اور وہاں سے اپنا جلوہ دکھایا تو اللہ نے ان اجساد نورانیہ کو وہاں محفوظ فرما لیا اور جب انہوں نے عالم جبروت میں ہبوط فرمایا تو ان اجساد نوری کا جامہ وہاں رکھ کر لباس جبروتی زیب تن کیا تب ہبوط و نزول فرمایا کیونکہ عالم جبروت میں ان کے انوار لاہوتی کو برداشت کرنے کی طاقت ہی نہیں تھی اس لئے ان کی قوت برداشت کے عین مطابق لباس انوار زیب بدن کیا تب وہ ان کی زیارت سے مشرف ہو سکے ورنہ وہ ساکنین عالم جبروت ان کے نور کی ایک ہی جھلک دیکھ کر فنا ہو جاتے، اس لئے اللہ سبحانہ تعالیٰ نے ان کے اجساد نورانیہ کو جامۂ لاہوتی بخشا تھا،جیسا کہ احادیث معراجیہ میں آپ دیکھتے ہیں شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب ہم معراج پر گئے تو وہاں اپنے بھائی کی ایک شبیہ دیکھی کہیں فرماتے ہیں ہم نے دوران سفر معراج اپنے سارے اوصیا علیھم الصلوات والسلامکو وہاں براجمان پایا، اسی طرح فرمایا کہ ہمارے آخری لخت جگر کو قائم عجل اللہ فرجہ الشریف اس لئے کہا جاتا ہے کہ باقی اوصیا علیھم الصلوات والسلام کو وہاں ہم نے کراسی کرامت پر جلوہ افروز پایا تھا مگر اس لخت جگر کو تلوار لئے ان کے درمیان میں کھڑا ہوا دیکھا تو دریافت فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار