

Loading content...
جب نور اوّلصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اسفار کا آغاز فرمایا تو آپ نے جتنے مقامات کو اپنی منزل قرار دیا ان مقامات کو عالم پائین کا قبلہ قرار دیا، اور ان مقامات کا عالم پائین نے سجدہ کیا کیونکہ جن عوالم و مراتب کے اصلاب و ارحام و ابطان کو آپ نے منزل یعنی جائے نزول قرار دیا انہیں عالم پائین نے سجدہ کیا تھا اس لئے اللہ نے اس کا ذکر اس طرح فرمایا ٭و تقلبک فی الساجدین کہ ہم نے آپ کو ساجدین ہی میں منقلب ہوتے ہوئے پایا یعنی جب تک عالم پائین(پست و زیریں) نے ان کے مقام و منزل اعلیٰ کا سجدہ نہیں کیا اس نور نے اس عالم زیریں کے بطن میں ہبوط نہیں فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار