

Loading content...
اگر ہم ایک کمان کو ایک میٹر کی فرض کرلیں تو درمیانہ فاصلہ تقریب تین میٹر کا بنتا ہے اور اس قدیم تصور کے مطابق یہ تین میٹر ایسے ثابت ہوتے ہیں کہ جن کے ایک طرف اللہ سبحانہ تعالیٰ تھا اور دوسری طرف یہ نور اوّل تھا اور وہ درمیانہ تین میٹر کا ایریا (Area) ایسا تھا کہ جہاں نہ اللہ سبحانہ تعالیٰ تھا اور نہ یہ نور اوّل تھا اب آپ سوچیں کسی جگہ کا تین میٹر ایریا (Area) اللہ کی ذات سے خالی فرض کیا جا سکتا ہے؟ اگر بالفرض تین میٹر ایریا (Area) کو اللہ سے خالی مان بھی لیا جائے تو جو وہاں موجود نہیں وہ اللہ ہوسکتا ہے؟ کیونکہ اللہ سے تو ایک ذرے کے برابر جگہ کو بھی خالی نہیں مانا جا سکتا وہ تو ہمہ وقت ہر جگہ موجود ہے اس لئے ماننا پڑے گا کہ یہی قوسین و قاب ہیں یعنی قوس ہبوطی و نزولی اور قوس صعودی و عروجی کہ یہ سفر امھات المراتب ہے اور اس کے سفر مستقیمی ہبوط و نزول کو سفر قابی کہا جاتا ہے +اسفار کے معنی دیکھنا ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار