

Loading content...
یعنی جن جن عوالم میں آپ ہبوط فرماتے رہے ہیں وہاں کہیں بھی آپ کو اپنی ولایت کے انکار کی نجاست کا سامنا نہیں کرنا پڑا، لفظ اصلاب کے ساتھ شامخہ کی ترکیب بنائی گئی ہے اور شامخہ شمخ وغیرہ کے معنی ہیں بلندیاں، پہاڑ کی چوٹیاں، اونچائیاں، اسی سے اونچی ذات و نسب والے کو بھی کہتے ہیں، اس طرح جبل شماخ بہت بلند پہاڑ کو کہتے ہیں اور یہاں ان اصلاب کو بلند ترین اس وجہ سے کہا گیا ہے کہ جہاں جہاں سے آپ منتقل ہوئے ہیں وہ عوالم عالم ناسوت سے ماوریٰ و بلند ہیں زیارت کے یہی فقرے ہی میرا اصل موضوع تھا کیونکہ اس حقیقت کے انکشاف سے قبل میں جب بھی زیارت پڑھتا تھا تو ان فقروں کو ادا کرتے ہوئے ایک جھجک سی محسوس ہوتی تھی کہ یہ تو شایان شان ہی نہیں مگر انہیں ادا اس لئے کرتا رہتا تھا کہ خود پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کا فرمان ہے کہ اسی طرح کہنا ہے تو ٹھیک ہے اور یہ بھی کہتا تھا کہ شاید اس میں کوئی راز ہو یا اس کے حقیقی معنی کچھ اور ہوں اور جو تبادر ہوتا ہے وہ حقیقی نہ ہو بس اس طرح من کو مطمئن کر دیتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار