

Loading content...
امام علیہ الصلوات والسلام نے یہ فرمایا ہے اس فرمان میں کہ دو نور ہمیشہ جاری رہے اس کی حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ یہ انوار عوالم نازلہ یعنی صُلب عالم جبروت سے بطن عالم ملکوت کی طرف اور پھر صُلب عالم ملکوت سے بطن عالم پائین یعنی عالم ملک میں منتقل ہوئے اس کے بعد یہ انوار طاہرہ خلاصۂ عوالم کے نسخۂ جامعہ کہ جسے انسان کہا جاتا ہے یعنی ابو البشر کے بطن میں منتقل ہوئے تااینکہ یہ نور اوّل پاکیزہ ترین اطہر الطاہرین ہستیوں یعنی جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام اور جناب ابی طالب علیہ الصلوات والسلام کی پشتوں پر آکر منقسم ہوگیا اس تعبیر کا راز یہ ہے کہ ہر عالم بالا کو نسبت مقام صُلب ہے اور ہر عالم پائین کو نسبت
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار