

Loading content...
جب یہ لفظ النسا کے ساتھ مرکب ہو تو بطن مادر کے معنی دیتا ہے اور اس کی وجہ بھی قرابت ہی ہوتی ہے اور اصلاب ان زمینوں کو کہا جاتا ہے جو عرصۂ دراز تک جوتی نہ گئی ہوں اور سخت ہو چکی ہوں اس لئے صلابت کے معنی سختی اور پختگی کے بھی ہیں اسی طرح عربی میں کہا جاتا ہے ٭ھو صُلب فی دینہ یعنی وہ اپنے دین پر سختی سے کار بند ہے اور یہ بھی ہے کہ صُلب کے معنی قوت و طاقت کے بھی ہیں اور اگر یہ خاندان یا افراد سے مرکب ہو تو یہ نسل یا خاندان کے معنی بھی دیتا ہے جیسے کہا جاتا ہے کہ ٭ہو فی صُلب فلان یہاں مراد نسل یا خاندان ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار