

Loading content...
یہ نور اوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کافی عرصہ یہاں قیام پذیر رہا اس کے بعد عالم لاہوت کی حدیں طے کر کے اس نوراوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اگلے عالم اور اس کے مراتب و مقامات کیلئے تیار کیا، انہیں جبروتیت کا جامہ پہنایا گیا اور جبر و کسر کے زیورات سے آراستہ کیا گیا، اس کے بعد انہیں عالم پائین میں نزول کا اذن ملا، جونہی یہ نور انور عالم جبروت میں جلوہ کش ہوا امھات الصفات( صفات ثبوتیہ) نے اسے قبلہ قرار دے کر سجدہ کیا اس وقت اس نور نے صُلب مرتبۂ جلالیہ سے بطن امھات الصفات میں انتقال فرمایا یہاں یہ نور انور جلوہ کش رہا اور ایک ایک کرکے پانچوں امھات الصفات کے ابطان کو زینت بخشتا رہا، اس کے بعد اسے اگلے عالم کیلئے تیار کیا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار