

Loading content...
اس بات کو آپ اس طرح سمجھیں کہ آپ کسی پرندے کو اڑتا ہوا دیکھ کر تعجب نہیں کرتے آخر کیوں؟ اسی طرح ایک مچھلی کو زیر آب رہتے بستے دیکھ کر یہ نہیں سوچتے کہ اس نے آکسیجن (Oxygen)کے سیلنڈر (Cylinder)اور ماسک(Mask)کے بغیر یہاں جینا کیسے سیکھ لیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ خوارق اور معجزہ وہ ہوتا ہے جو اس کی نوع کے عادی افعال اور اس کے خاصہ ہائے نوعی سے مختلف فعل ہو جیسے ایک پرندے کا اڑنا عادی فعل ہے اس کی نوع کا ایک خاصہ ہے اسے آپ معجزہ نہیں کہیں گے اگر انسان کسی وسیلے کے بغیر اڑنا شروع کر دے تو وہ اس کیلئے خرق عادت(معجزہ یا کرامات) کہلائے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار