

Loading content...
عرفا نے سالکین کی اس بات سے اختلاف کیا ہے اور کہا ہے کہ مقام جبروت مقام قطب الزمان ہے یا مقام قطب عالم ہے جو عرش عظیم سے تحت الثریٰ تک متصرف ہوتا ہے وہ فرماتے ہیں کہ عالم جبروت عالم تصرف ہے یعنی معجزات و کرامات اور خرق عادت کا مظاہرہ اسی مقام پر بیٹھ کر کیا جاسکتا ہے اور جب بھی کوئی نبی معجزہ دکھاتا ہے وہ اسی مقام پر پہنچ کر دکھاتا ہے اگر وہ اس مقام سے نیچے واقع ہو تو اسے اوپر اسی مقام پر آکر خرق عادت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے اور اگر کوئی ذات اس مقام سے اوپر ہو تو اسے نیچے اتر کر اس مقام پر آنا پڑتا ہے اور یہاں بیٹھ کر وہ نظام قدرت کو بدل سکتی ہے کیونکہ یہی مقام تصرف ہے اسی لئے اسے مقام جبر و کسر بھی کہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار