

Loading content...
ملکات وہ قوتیں ہوتی ہیں جو انسان کے اندر مخفی ہوتی ہیں اور موقعہ و محل کے وقت اظہار پذیر ہوتی ہیں جیسے انسان میں ملکۂ شجاعت ہوتا ہے جو عام طور پر ظاہر نہیں ہوتا مگر جس وقت اس کے اظہار کی ضرورت ہوتی ہے اس کا اظہار ہوجاتا ہے اسی طرح ملکۂ سخاوت ہوتا ہے جب تک کوئی سوال نہ کرے اس کا اظہار نہیں ہوتا جیسے ہی کوئی سوال کرتا ہے اگر انسان کے اندر سخاوت کا ملکہ ہوتا ہے تو فوراً اظہار ہو جاتا ہے بلا تشبیہ اسی طرح اللہ کی رزاقیت کا ملکہ اس کے خزانۂ ملکوت میں مخفی ہوتا ہے جب سوالِ رزق ہوتا ہے تو اس کا اظہار ہوتا ہے کیونکہ وہ رازق تو ازل سے تھا مگر کوئی مرزوق موجود نہ تھا اس لئے اس کی رزاقیت مخفی رہی جب مرزوق پیدا ہوئے تو اس کا اظہار ہوا بس اسی طرح اس کے ملکات عالم ملکوت میں مذخور رہے تااینکہ انہیں اظہار کا موقعہ ملا تو ظاہر ہوگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار