

Loading content...
مگر اب انہوں نے عرش اِلٰہی پر متمکن ہونا تھا بس اس لئے خالق نے ایک تاریکی کو خلق فرمایا اور اس کی تاریک چادر کا پردہ بنایا اور اسے پورے عالمین و عرش کرسی پر چھا جانے کا حکم فرمایا پھر پورا عالم انوار تاریک ہوگیا اس وقت پردۂ وحدت کے مالک نور ذاتیت اِلٰہیت کو عرش میں تشریف لانے کو کہا ملکوت نے اس وقت استدعا کی کہ خالق یہ کیسی تاریکی ہے؟ فرمایا کسی کا پردہ ملحوظ خاطر تھا اس لئے عالم انوار کو بے چراغ کر دیا گیا ہے جب مالک عرش ذات صلوات اللہ علیھا عرش میں جلوہ افروز ہوجائیں تو ان سے عرض کرنا،اس کے بعد ملکوت نے محاذ عرش پر آ کے عرض کیا اپنی عزت و جلال کے صدقے اس تاریکی کو دور فرمائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار