

Loading content...
یہ حدیث طویل ہے اس لئے اس کے خلاصے پر اکتفیٰ کرتا ہوں فرمایا جب اللہ جل جلالہ نے تکوین وایجاد کا ارادہ فرمایا تو اس نے ہمارے نور سے اقتباس کیا اور اس سے عرش اِلٰہی کو ایجاد فرمایا اس لئے نور عرش ہمارے نور اقدس سے ہے اور ہمارا نور اللہ کا نور ہے اس لئے ہمارا نور عرش سے افضل ہے، پھر مکون کائنات نے ہمارے برادر شہنشاہ معظم امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کے(نور کو اپنے جلال و جمال کا آئینہ بنانے کے بعد) ان کے نور اقدس سے اقتباس کیا اور اس نور سے ملکوت کی تکوین فرمائی، ملکوت و کروبیاں ہمارے بھائی کے نور سے ہیں اور ان کا نور اللہ کا نور ہے اس لئے وہ ملکوت سے افضل ہیں، اس کے بعد خلاق کائنات نے ہماری پاک شہزادی صلوات اللہ علیھا کے نور اقدس سے اقتباس فرمایا اور اس سے ارض و سماوات کو ایجاد فرمایا، اس کے بعد اللہ جل شانہ نے ہمارے سبط اکبر حسن المجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام کے نور سے اقتباس کیا اور اس سے شموس و اقمار و نجوم کو خلق فرمایا، اس کے بعد ذات واجب الوجود نے ہمارے سبط اصغر امام حسین علیہ الصلوات والسلام کے نور اقدس سے اقتباس کیا اور اس سے جنات سبعہ و حور وغلمان وغیرہ کو ایجاد فرمایا،ان کی تخلیق کے جو مراحل ہیں ان کے بارے میں بہت سی احادیث ہیں جن کا خلاصہ پھر پیش کیا جائے گا بس یوں سمجھ لیں ایک چیز کی تخلیق سے دوسری چیز کی تخلیق تک لاکھوں امری سال کا فاصلہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار