

Loading content...
اسی طرح ایک لاکھ تئیس ہزار قطرات جبین مبین سے ٹپکے اور خالق نے انہیں اپنی خلوت میں یاد گار کے طور پر محفوظ کرنا چاہا تو اس سے ارواح انبیا و رسل کو خلق فرمایا دیا، یعنی پسینے کی کسی بوند سے جناب آدم کی روح خلق ہوئی کسی سے جناب نوح کی روح خلق ہوئی کسی قطرے سے جناب ابراہیم علیہ السلام کی روح مکون ہوئی، جب انبیا و رسل علیھم السلام کی ارواح خلق ہو چکیں تو وہ حیران ہوئیں کہ ہم کہاں سے کیسے اور کیوں اور کہاں آگئی ہیں؟ انہیں نہ اپنے بنانے والے کا علم نہ اس کے نام و نشان کا علم نہ اپنے بننے کی وجہ کا علم تھا وہ سب خاموش ومتحیر کھڑی تھیں کہ خالق نے انوار خمسۂ نجبا علیھم الصلوات والسلام سے فرمایا کہ ان بیچاروں سے ہمارا تعارف تو کروادیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار