

Loading content...
بلا تشبیہ جب اللہ جل جلالہ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے رخ انور کو مسلسل دیکھنا شروع کیا تو دیکھتا ہی گیا وہ بھی ایک دو منٹ نہیں یہ سلسلہ30 ہزار سال سے90 ہزار سال تک جاری رہا محبوب بھی ایسا کہ جو خالق شرم و حیا، بس اس نے محب کی گرم نگاہوں کے لمس کا ارتکاز اپنے رخ پر محسوس کیا تو جبین مبین پر پسینہ آنے لگا پیشانی بھیگنے لگی جبین مبین سے پسینے کے قطرات پھسل پھسل کر گرنے لگے اللہ نے ہر بوند کو دامن عالم امر میں وصول کرنا شروع کیا، کیونکہ پسینے کا سب سے پہلا قطرہ ہی اہم تھا اس سے خالق نے محبوب کا حرم ذات بنایا یعنی اس سے عرش اوّل کو خلق فرمایا کیونکہ عرش دو ہیں اور عرش ثانی کو بعد میں خلق فرمایا گیا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار