

Loading content...
اب یہاں میں پھر عرض کروں گا کہ یہ باتیں ہمارے سوچنے کی نہیں ہیں کہ وہ کن اور کیسی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا وہ اللہ جل جلالہ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا یا کسی اور کی آنکھوں میں بیٹھ کر محبوب کو دیکھ رہا تھا یا باقی تیرہ معصومین علیھم الصلوات والسلامکی نظروں کے جھروکوں میں سے دیکھ رہا تھا کیونکہ ان میں سے بھی ہر فرد عین اللہ ناظرہ کا مقام رکھتا ہے مگر میں اپنی طرف سے کچھ بھی نہیں کہوں گا کہ وہ کیسی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا مگر یاد رہے وہ دیکھ ضرور رہا تھا، یہ بھی ایک فطرتی بات ہے کہ جب بھی کوئی شریف اور کریم باپ اپنے سعادت مند بیٹے کے چہرے پر مسلسل نگاہ جما دے تو چند منٹ کے بعد شریف و سعید بیٹے کے چہرے پر پسینہ آ جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار