

Loading content...
اس کے بعد خلاق ازل جل جلالہ نے پھر سے علیحدہ علیحدہ انوار معصومین علیھم الصلوات والسلام کو اپنی خلوت حریم ذات میں آئینۂ جمال و جلال اِلٰہی بناکر دیکھنا شروع کیا، سب سے پہلے اس نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نور کو آئینۂ ذات قرار دیا اور اس میں اپنے عکس ذات کا مشاہدہ کیا جب دیکھا تو احساس ہوا کہ یہ بننے والا کیسا خوبصورت بن گیا ہے اپنی ذات کی محبت نے دل میں جوش مارا اللہ کو خود پر پیار آ گیا بس مسلسل دیکھنا شروع کیا جوں جوں وقت گزرتا گیا محبت بڑھتی گئی حسن کا احساس بڑھتا گیا، سوچا اگر میرے ہاتھ ہوتے اور میں نے ان سے انہیں بنایا ہوتا تو اپنے ہاتھ چوم لیتا اگر قلم ہوتا جس سے اس شاہکار کو مرتب کیا ہوتا تو اس کے بعد قلم توڑ دیتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار