

Loading content...
جب اللہ جل جلالہ نے دعوت محبوب سے فرصت پائی تو سوچا کہ میں تو ایک لا محدود مخلوق پیدا کرنے والا ہوں اور ابھی میں نے اپنے اسما و صفات کا جامہ بھی زیب قامت موزوں نہیں کیا اور ابھی اپنے مقام الکثرت فی الوحدت کو بھی پسند نہیں کیا تو کیوں نہ پہلے انہی پر یہ کلیات آزما کر دیکھا جائے کہ یہ نور اوّل جو میرا آئینہ دار ہے یہ وحدت فی الکثرت میں کیسا لگتا ہے، یہ سوچ کر اس فعال لما یرید جل جلالہ نے ان کی وحدت کو تین انوار میں تقسیم کیا اس کے بعد دو انوار کی آمیزش سے دو اور انوار ان سے علیحدہ فرمائے، نور اوّل کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا تو اللہ نے فرمایا ایک نبی اور ایک ولی اس وقت امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کے نور اقدس نے فرمایا صدق اللہ اسی لئے امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام فرماتے تھے ہم نے تو اپنے بھائی کی نبوّت کی اس وقت تصدیق فرمائی تھی جب سوائے ان کے اور میرے نور کے کوئی اور چیز پیدا ہی نہیں ہوئی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار