

Loading content...
وہاں ان کی خوراک کیا تھی؟ اور ان کی زندگی کس قسم کی تھی وہاں ان کا قیام کس چیز پر تھا؟ ان سوالوں کا جواب جو بھی ہو مگر یہ بات ماننا ہوگی کہ ان کی وہاں کی خوراک جیسی بھی تھی، سو تھی مگر ہمارے جیسی نہ تھی، وہاں ان کی زندگی جیسی بھی تھی تھی مگر ہمارے جیسی نہ تھی، وہاں ان کے اجسام و ابدان جیسے بھی تھے تھے مگر ہمارے جیسے نہ تھے، وہاں یہ جیسے بھی تھے تھے مگر ہمارے جیسے نہ تھے، اب یہ بات مان لی جائے کہ یہ پاک انوار لاکھوں برس ہمارے جیسے نہ تھے نہ ان کی ہماری جیسی غذا تھی ہے، نہ لباس، نہ رہن سہن، نہ جسم و بدن ہمارے جیسے تھے تو پھر یہاں چند سال آ کر رہنے سے ان کا سب کچھ ہمارے جیسا کیسے ہوگیا ہے؟ وہاں لاکھوں نوری و امری سال رہنے کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا تو یہاں دس بیس سال ارضی رہنے سے ان کا سب کچھ کس کلیے کے تحت تبدیل ہوگیا تھا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار