

Loading content...
امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں جب اللہ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نور خلق فرمایا تو وہ اللہ جل جلالہ کے حضور قدس میں ایک ہزار سال تک تسبیح کرتا رہا اللہ جل جلالہ اس نور کی طرف دیکھتا تھا اور فرماتا تھا اے میرے حبیب تو ہی میرا مقصود و مراد ہے تو ہی میری مخلوق کا مختار ہے، مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم اگر آپ نہ ہوتے تو میں کسی چیز کو پیدا ہی نہ کرتا جو آپ کا دوست ہے وہی میرا دوست ہو گا جو آپ کا دشمن ہو گا وہ میرا بھی دشمن ہو گا، ایک ہزار سال کی تسبیحات کے بعد حقیقت محمدیہ یعنی نور اوّل نے حریم ذات میں مدخلیت پائی، پھر اللہ جل جلالہ نے ایک دو دن نہیں اسی ہزار سال تک ہمارے نور میں اپنے عکس کی تلاوت کی اور اس آئینہ داری پر ہمارے نور اوّل کی مسلسل حمد کرتا رہا اور جل جلالہ نے اس قدر اس نور اوّل کی حمد کی کہ حمد کرتے کرتے نام ہی محمدؐ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم رکھ دیا جس کی بہت زیادہ حمد کی جائے اسی کو محمدؐ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار