

Loading content...
آپ جانتے ہیں کہ جب بھی کوئی چیز چھپائی جاتی ہے تو اسے کسی نہ کسی چیز میں چھپایا جاتا ہے لیکن میں اس وقت یہ بھی نہیں بتا سکتا کہ وہ اگر چھپا ہوا تھا تو کس کے اندر چھپا ہوا تھا وہ کون سی ہستی تھی کہ جو پردہ دار وحدت بنی ہوئی تھی یا جس میں وہ واجب الوجود مخفی تھا مگر یہ تو مانے بغیر چارہ نہیں کہ وہ چھپا ہوا ضرور تھا یہ باتیں معلوم کرنا ضروریات عقائد میں سے بھی نہیں ہیں کہ وہ کس چیز یا پردے میں چھپا ہوا تھا؟ کس چیز کے اندر چھپا ہوا تھا؟ کیسے چھپا ہوا تھا؟ اور کیوں چھپا ہوا تھا؟ بہرحال وہ ایک چھپا ہوا خزانہ تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار