

Loading content...
آغا خمینی مرحوم نے فرمایا کہ لوگوں کی وجہ سے آئمہ ھدیٰ علیھم الصلوات والسلام نے خود کو قبلہ قرار نہیں دیا ورنہ قبلہ ہونے کے وہی سب سے زیادہ مستحق تھے لیکن پھر بھی خالق نے انہی کے مشاہد مقدّسہ کو قبلہ قرار دیا ہے کیونکہ کعبے میں ان کی علیینی طینت کا ایک حصہ موجود ہے اس لئے وہ قبلہ قرار پایا ہے، اس کی تفصیل میں فرمایا کہ فرمان آئمہ اطہار علیھم الصلوات والسلام ہے کہ ہمارے ابدان ظاہری کی تشکیل میں دس مشت طینت علییہ شامل ہے اس میں سے پانچ مشت بہشت کی طینت کے ہیں اور پانچ مشت طینت قدسیہ ارضی ہے جو ارضی طینت ہے وہ بیت المقدّس اور طینت کعبہ، طینت مدینہ منورہ، طینت نجف(کوفہ)،طینت کربلا، سے لی گئی ہے اس لئے یہ سارے مقامات قبلہ صلواة مسجود خلائق ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ان میں سب سے اشرف و اعلیٰ زمین کربلا ہے اور یہ قبلہ قرار پانے کی زیادہ حقدار ہے اور ارض مکہ اس سے پست تر ہے( خلاصہ) … یہ تو نمازوں میں قبلہ قرار دینے کے بارے میں گفتگو ہو رہی تھی مگر عمومی طور پر تو پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے منسوبات کو بھی سجدہ تعظیم جائز ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار