

Loading content...
اگر سجدے فی ذات اللہ ہوں تو یہ دائمی نماز ہے اور وہی مسجود تمہارے دل میں جاگزیں ہو جائے تو یہ دائمی روزہ ہے … محمدؐ آل محمدؐ علیھم الصلوات والسلام کی محبت میں جب دل دھڑکتا ہے تو یہی محبت سجود فی ذات اللہ قرار پاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مبغض کی نماز واقع نہیں ہوتی اور اس پر صَلَّ اَو زِناکا حکم جاری ہوتا ہے کیونکہ اس کا جسمانی سجدہ جمادات سے آگے نہیں جا سکتا اور جمادات کا سجدہ ہی بت پرستی ہوتا ہے یعنی کعبۂ مکرم کے پتھروں سے ٹکرا کر سجدے واپس آجاتے ہیں لیکن جن کے سجدے محمدؐ و آل محمد علیھم الصلوات والسلام کی محبت کی تڑپ بھی ساتھ لے جاتے ہیں وہ کعبۂ مکرم کی جماداتی حدود سے پار جاتے ہیں اور وہی سجود فی ذات اللہ قرار پاتے ہیں، صلواة نفسی پاک انوار قدسیہ علیھم الصلوات والسلام کی محبت ولایت ہے اگر یہ ولایت شاملِ نماز نہ ہوتی تو اسے نیک عمل قرار ہی نہ دیا جاتا جیسا کہ حدیث صحیح میں ہے کہ ولائے آل محمدؐ علیھم الصلوات والسلام وہ نیک عمل ہے جس کے بعد کوئی برا عمل اثر انداز نہیں ہوتا( خلاصہ)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار