

Loading content...
اگر کسی کو کسی کا نام پسند آجائے اور وہ کہہ دے کہ بھائی تمہارا نام بہت حَسین ہے فوراً اس کا گریبان چاک کر کے فتویٰ لگائیے تو مشرک ہے کیونکہ اللہ فرماتا ٭و للہ الاسما ء الحسنیٰ کہ خوبصورت نام تو اللہ کے ہیں تو غیر اللہ پر یہ ساری باتیں کیوں اپلائی (Apply) کر رہا ہے، ایک بات اور بھی یاد رکھیں اگر آپ فتویٰ دیتے وقت آیت کی تلاوت ترنم سے پڑھ دیں تو سونے پر سہاگہ ہے آپ یہ فکر نہ کریں کہ آپ کی آواز انتہائی بھدی اور کصوت الحمار ہے کیونکہ آیت کے احترام میں اوّل تو کوئی نہ کوئی سبحان اللہ کہہ دے گا اس طرح آپ کو سبحان وصول کرنے کا زندگی میں ایک آدھ موقعہ مل جائے گا اگر کسی نے سبحان اللہ نہ بھی کہا تو بھی دوران تلاوت آپ کے سامنے بول نہ سکے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار