

Loading content...
اگر کوئی انگریز سائنسدان ساحر نجومی ٹیلی پیتھی(Telepathy) جاننے والا یا پیرا سائیکالوجی (Parapsychology) کا ماہر ایسی چیزوں کا ذکر کر رہا ہو کہ جو تم اپنی9نو نمبر کے شیشوں والی عینک کے بغیر نہیں دیکھ سکتے اور کہنے والے کی عزت تمہیں پسند بھی نہ ہو تو فوراً یہ آیت پڑھ دیجئے انما الغیب للہ سارے کا سارا غیب تو اللہ جانتا ہے تم اس قسم کی باتیں کر کے شرک پھیلا رہے ہو مستقبل کون جان سکتا ہے؟ کسی کے ذہن کو کون پڑھ سکتا ہے خیال خوانی کیسے ممکن ہے؟ کسی سیارے پر کوئی کیسے جا سکتا ہے؟ شکم مادر میں بچی ہے یا بچہ کون جان سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار