

Loading content...
اس پر فرمایا ہمارے جد اطہر امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا بیان یہ ہے کہ تو اللہ سبحانہ تعالیٰ کو اس طرح پہچانے کہ وہ لیس کمثلہ شی کا مصداق ہے اور تو اس کا کسی کو شریک نہ بنانا اور معانی کے معنی یہ ہیں کہ ہم ہی اس کے معنی ہیں ہم اس کے پہلو اور ہاتھ اور زبان اور امر ہیں ہم ہی اس کا حکم و علم ہیں ہم ہی اس کا حق ہیں،جب ہم چاہتے ہیں تو اللہ چاہتا ہے جب ہم ارادہ کرتے ہیں تو اللہ ارادہ فرماتا ہے اور ہم ہی وہ سبع من المثانی ہیں جو اللہ نے اپنے حبیب کو عطا فرمائے اور ہم ہی وجہ اللہ ہیں جو تمہارے درمیان اپنی مرضی سے تصرف فرماتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار