

Loading content...
فرماتے ہیںیہ ولا ة امور اِلٰہی خود اپنے ذاتی ارادوں اور ذاتی علم اور ذاتی قدرت سے خالی ہوتے ہیں اور ان میں اللہ کا علم و قدرت و ارادہ تصرف رکھتا ہے اسی لئے کلام اِلٰہی میں فرمایا گیا ہے یہ کچھ نہیں چاہتے مگر جو اللہ چاہتا ہے اور اللہ کے ارادے کے علاوہ یہ ذوات کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور اس کی وجہ سے یہ اشیائے کائنات میں تصرف فرماتے نظر آتے ہیں ان میں اللہ کی قدرت ہوتی ہے(یعنی یہ عین قدرة اللہ ہوتے ہیں) اور اسی کی وجہ سے یہ مردے زندہ کرتے ہیں، ڈوبنے کے بعد سورج کو پلٹاتے ہیں اور چاند کو شق کر کے دکھاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار