

Loading content...
میں نے ابتدا میں کہا تھا کہ موجودہ دور کے علما دو عالم مانتے ہیں ایک عالم خلق اور ایک عالم امرعالم خلق محتاج اسباب ہے اور عالم امر محتاج اسباب نہیں مگر اس حقیقت سے تو کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ جب کوئی چیز بنتی ہے تو اس کے بنانے کیلئے علّت فاعلی کی ضرورت ہوتی ہے یعنی اسے بنانے والی کوئی چیز تو ہونا چاہئے چاہے حرف کنہی کیوں نہ ہو اور یہ بھی بیان ہوا ہے کہ اشیاء کی تخلیق و تکوین میں اللہ نے علّت فاعلی کا کام اپنی مشیّت سے لیا تھا مگر یہاں یہ بات یاد رکھنا چاہئے کہ یہ سارے کام تو اللہ تبارک و تعالیٰ کی باریت اور خالقیت کے دائرے میں آتے ہیں کیونکہ کچھ چیزیں اس نے شئے (مادے) سے بنائی ہیں کچھ چیزیں اس نے لا شئےسے بنائی ہیں کہ ایک ہی کلمہ کہا اور اس سے مادّہ مع شئے بن گیا یعنی دونوں چیزیں اس نے ایک ہی کمانڈ (Command) سے بنا ڈالیں اسی کی وجہ سے باری ہے کیونکہ خالق اور باری میں یہی فرق ہے کہ جو شئے سے شئے پیدا کرے وہ خالق ہوتا اور جو لا شئے سے شئے پیدا کرے وہ باری ہوتا ہے یہی اس کے مقاماتِ باریت اور خالقیت ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار