

Loading content...
جب انسان کسی چیز کو بنانے کا ارادہ کرتا ہے تو ارادہ ایک خواہش کی مضبوط شکل کی طرح سامنے آتا ہے ماہرین نفسیات یہ کہتے ہیں کہ جب ارادہ اپنے کمال کو پہنچ جاتا ہے تو اسے عزمکہتے ہیں اور یہی عزم عمل میں بدلتا ہے، جب انسان کسی کام کا عزم بالجزم کر لیتا ہے تو اس کا اسٹیمیٹ (Estimate)کرتا ہے بس یہی تیسرا مرحلہ ہے جسے قدر کہا جاتا ہے اس کے بعد عمل شروع ہو جاتا ہے اور اسی کا نام قضا ہے جب بنانے کا امر جاری ہوتا ہے تو بننے کے مرحلے میں پرمیشن (Permission)کا ایک آپشن (Option)ہوتا یعنی دوبارہ رضا لی جاتی کہ اسے بنا دیا جائے؟ یہاں اثبات یا نفی کی گنجائش ہوتی ہے اسی مرحلے کو اذنکہا جاتا ہے،اس کے بعد کتاب میں اس کا فیصلہ لکھا جاتا ہے جیسے ایک انجینئر کسی پراجیکٹ (Project)کا بلیو پرنٹ (Blue Print)بناتا ہے اسی طرح یہاں بھی بننے والی چیز کا ایک بلیو پرنٹ(Blue Print) بنتا ہے اور اسے کتابکا مرحلہ کہا جاتا ہے،اس کے بعد اس کی ایک مدت مقرر کی جاتی ہے کہ اس کے اندر اندر اس نے بننا ہے اور اس کی گارنٹی (Guarantee) کیا ہے یعنی ایک تاریخ مقرر ہوتی ہے جو اس وقت فنا ((Time of Expiry قرار دیا جاتا ہے اسی کو اجل کہا جاتا ہے اس کے بعد وہ عمل ہو جاتا ہے یا چیز بن جاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار