

Loading content...
اب آپ نے دیکھا کہ کوئی چیز جب بنتی ہے تو پہلے وہ مشیّت میں آتی ہے یہاں سوال ہو سکتا ہے کہ مشیّت کے معنی ہیں چاہت، خواہش یعنی پہلے پہلے اللہ کسی چیز کو بنانا چاہتا ہے لیکن ہمارے لئے یہ بھی مشکل ہے کہ ہم بتا سکیں کہ اس کی چاہت اور خواہش کیسی ہوتی ہے؟ انسان تو اپنی ڈیزائرز( (Dsiresخواہشات کے بارے میں بھی نہیں بتا سکتا کہ وہ کیسے چاہتا ہے اس کے اندر خواہش کیسے پیدا ہوتی ہے مگر ہوتی ضرور ہے تو جب اپنے بارے میں ہم عاجز ہیں کہ بتا سکیں کہ ہماری خواہشات کیسے پیدا ہوتی ہیں تو ہم خالق کے بارے میں کیسے بتا سکتے ہیں کہ اس کے اندر یہ چاہناکیسے پیدا ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار