

Loading content...
یہاں یہ بھی بتا دوں کہ تخلیق اور تکوین میں کیا فرق ہے؟ یا یوں سمجھیں کہ عالم خلق اور عالم امر میں کیا فرق ہے؟ …عالم خلق سے وہ مخلوق تعلق رکھتی ہے جو بتدریج کمال کو پہنچتی ہے جیسے ایک بچہ پیدا ہوتا ہے تو پیدائش کے بعد آہستہ آہستہ جوان ہوتا ہے اور پھر زوال پذیر ہو کر مر جاتا ہے یہ مخلوق پیدائش اور استکمال دونوں میں محتاج غیر اللہ بھی ہوتی ہے یعنی تخلیق کا عمل محتاج اسباب و اشیا و مادّہ ہوتا ہے اور اسے تکمیل تک جانے کیلئے ایک وقت بھی درکار ہوتا ہے یہ نباتات حیوان انسان وغیرہ عالم خلق سے تعلق رکھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار